راولپنڈی:
تھانہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کرنے اور طلائی زیورات ہتھیانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مغویہ کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مغویہ سے ہتھیائے گئے 9 تولے طلائی زیورات اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 3 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
زیر حراست ملزم مغویہ کے گھر کے سامنے والے گھر میں ڈرائیور تھا جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو بلیک میل کرکے اغوا کیا تھا۔ مقدمے میں مغویہ نے مؤقف اختیار کیا کہ زیر حراست افراد اغوا کے بعد اس سے زیادتی کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے جبکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




