احتساب کا نعرہ لگانے والی سرکار خود احتساب کے عمل میں دیوار بن گئی، پی اے سی ون اجلاس میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں خود مختار سرکاری محکموں کے احتساب میں حکومت ہی رکاوٹ بنی رہی۔
قواعد کے مطابق خود مختار سرکاری اداروں کے آڈٹ کے لیے نجی آڈٹ کمپنی کی منظوری حکومت دیتی ہے، تاہم عثمان بزدار حکومت نے متعدد اداروں کے آڈٹ کے لیے نجی آڈٹ فرموں کی منظوری نہیں دی۔
آڈٹ فرم کی منظوری نہ ہونے کے باعث سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی نہ ہو سکی، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں خود مختار محکموں کا آڈٹ نہ ہونے پر کمیٹی اراکین حیران رہ گئے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون افتخار چھچھر نے سوال اٹھایا کہ اب خود مختار سرکاری محکموں کا آڈٹ کیسے ہوگا؟ جس پر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ قواعد میں تبدیلی کرکے خود مختار محکموں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




