اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
لطیف کھوسہ نے عدالت سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پیپر بک تیار ہونے میں دو تین دن لگ جائیں گے، آپ کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر اسٹیٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ مرکزی اپیل آئندہ ہفتے مقرر کررہے ہیں، آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آئیں، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس دس مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




