موٹر وے پولیس نے اضافی کرایوں کی مد میں 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوادی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت پر زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم 15 مارچ سے جاری ہے، زائد کرائے کی مد میں وصول کی گئی 60 لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوا دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سواری والی گاڑیوں کو اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ اور نامکمل سفری دستاویزات کی مد میں بائیس ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا ہینڈل @NHMPofficial پر درج کروا سکتے ہیں۔
کفایت شعاری و ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک چوبیس ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر نئی حدِ رفتار اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




