آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، راشد خان دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے

WhatsApp Channel Join Now

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک بار پھر بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  چکرورتی پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے اور پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تیسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز بھی اپنی 12ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن دو درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔

 

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top